ڈر لگتا ہے مجھے

Khawaja Bilal Hussain
1 min readMar 4, 2023

-

ڈر لگتا ہے مجھے

-
— — — اسی طرح جیتے رہنے سے

— — — ہر ظالم کو سہتے رہنے سے

— — — اپنی گنگا کے الٹے بہنے سے

-
ڈر لگتا ہے مجھے

— — — غلامی کی فضاؤں سے

— — — ہر زوال کی ہواؤں سے

— — — غریب کی بد دعاؤں سے

-

ڈر لگتا ہے مجھے

— — — آج کل کی تکرار سے

— — — ترقی کی طرف عدم رفتار سے

— — — نکتہ چینی کی بھرمار سے

-
ڈر لگتا ہے مجھے

— — — خالی گھر، اس کے دروازوں سے

— — — ترستی آہوں، سسکتی آوازوں سے

— — — فرقہ سے بھری نمازوں سے

-
ڈر لگتا ہے مجھے

— — — خوف، وہم، لاچارگی سے

— — — اپنے عشق، اپنی دیوانگی سے

— — — اپنی خودی کی آوارگی سے

-

ڈر لگتا ہے مجھے

— — — مایوسی سے بھری زندگی سے

— — — اپنی سوچ کی گندگی سے

— — — ہر جن و انس کی بندگی سے

-
ڈر لگتا ہے مجھے

— — — اس کے جھوٹے فسانے سے

— — — اس کے حیلے بہانے سے

— — — اس کے کہیں دور جانے سے

-
ڈر لگتا ہے مجھے

— — — آزمائشوں کے یہاں ہونے سے

— — — رب کی رحم کے نا ہونے سے

— — — سجن پا کے رب کو کھونے سے

-

-خواجہ بلال حسین

--

--

Khawaja Bilal Hussain

I am a lost soul searching my true spirit through understanding leadership from everyday heroes