میرے عشق کے نام، جس نے

-

-

اس کی آس میں مجھ کو رلا دیا

اک شاعر کو مجھ میں جگا دیا

-

میرا وجود اندر سے ہلا دیا

میرے جہاد کو اک ٹھوس قِلَعہ دیا

-

مجھ جاہل کو فاضل بنا دیا

مجھ فقیر کو ٱلْرَّزَّاقُ دکھا دیا

-

اوقات سے مجھ کو بڑا دیا

میرے کام رکے کو کرا دیا

-

میرے نفس کو مجھ سے ہرا دیا

میرے خوف کو مجھ سے ڈرا دیا

-

ہر نیکی کا مجھ کو صلہ دیا

میرا من رحم سے بھرا دیا

-

میرے ہر اک وہم کو جلا دیا

خودی کو مجھ سے ملا دیا

-

ہوں میں نا شکرا، گله دیا

مجھے یقین کا پیالہ پلا دیا

-

میرے اپنے بتوں کو گرا دیا

بس مجھ کو میرا خدا دیا

-

-خواجہ بلال حسین

--

--

Khawaja Bilal Hussain

I am a lost soul searching my true spirit through understanding leadership from everyday heroes