میری اب بس

-

گناہوں سے بھری زندگی
انسانوں سے جڑی بندگی
ہر سوچ میں تیری گندگی
لالچ سے رچی درندگی
کہو اب بس، کرو اب بس

-

مال و دولت، تیری شان
پیاسا نفس، اور تڑپتی جان
تیرے بھرم اور خالی مان
شمشیریں، سارے تیر کمان
یہیں ہیں بس، یہیں پہ بس

-

مستقبل کا تجھ میں ڈر
بیچارگی، غیر حاضر صبر
پریشانی، تیری ہر فکر
تیرا جسم اور تیری قبر
یہاں یہ بس، یہاں یہ بس

-

ٱلْرَّحْمَـانُ کا ہو بس رحم
ٱلْكَرِيمُ کا ہو بس کرم
ٱلْعَدْلُ ہو تیرے پہ نرم
الله، رسول ہو تیرا دھرم
کہی جا بس، یہی چاہ بس

-

خواجہ بلال حسین -

--

--

Khawaja Bilal Hussain

I am a lost soul searching my true spirit through understanding leadership from everyday heroes