مشورہ

-

جو بن گیا تیرا، اسے یاد رکھ

جو نا مل سکا، اسے بھول جا

-

جو خوشی ہے ملی، اسے یاد رکھ

جو تھے تیرے غم، انھیں بھول جا

-

تھے جو قہقہے، انھیں یاد رکھ

تھی جو ٹھنڈی آہ، اسے بھول جا

-

بنا جس سے تو، اسے یاد رکھ

لٹا جس سے تو، اسے بھول جا

-

وہ جو تیرے ہیں، انھیں یاد رکھ

جو تھے خود غرض، انھیں بھول جا

-

جو ہیں گل ملے، انھیں یاد رکھ

جو کانٹے چبھے، انھیں بھول جا

-

ہیں جو رہنما، انھیں یاد رکھ

تھے جو رہزن، انھیں بھول جا

-

رحمان جو اک تیرا، اسے یاد رکھ

جو تھے شیطان تیرے، انھیں بھول جا

-

-خواجہ بلال حسین

--

--

Khawaja Bilal Hussain

I am a lost soul searching my true spirit through understanding leadership from everyday heroes