زندگی تیری ساری ہے ڈھل گیی

Khawaja Bilal Hussain
1 min readSep 18, 2023

-

نا بن بندیا دھن کا جنونی، مال داروں کو پوجے ہے کیوں تو

صحت تیری ہےجھڑتا جنگل، چڑھتی جوانی اس میں نکل گیی

-

میں، بس میں“ میں کیا ہے پایا، تیری میں ہے بس اک دھوکہ”

اس دھوکے میں ڈرتے، کڑھتے، عمر تیری کی شام بھی ڈھل گیی

-

جب کچھ پایا، جب تو جیتا، کتنے معصوم تھے تجھ سے ہارے

پالی جو دولت، آگے بے وقعت، بس اس دنیا میں ہی چل گیی

-

دولت تیری سے بینک تو بھر گیے، نفس تیرا پر اتنا مفلس

دولت، شہرت، اور حسن جو دیکھا، نیت تیری اندر سے مچل گیی

-

جو تیرا ہے، کسی اور گا ہوگا، روح تیری بس تیری رہے گی

روح کا جانا بھی اٹل حقیقت ،گر آج نہیں تو کل گیی

-

الله کے توکل کو کافی رکھ ، یہاں کے سب راہی ہیں رہزن

جس نے رب کی رسی ہے تھامی، وہ سواری بس سنبھل گیی

-

- خواجہ بلال حسین

--

--

Khawaja Bilal Hussain

I am a lost soul searching my true spirit through understanding leadership from everyday heroes